اسلامک سالیڈیر ٹی گیمز کیلیے پاکستانی دستے کی منظوری

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں96 پاکستانی ایتھلیٹ شریک ہونگے۔

پاکستانی کھلاڑی بیڈ منٹن، باسکٹ بال، کراٹے، سوئمنگ، ٹینس‘ تائیکوانڈو، والی بال انڈور اور ووشو میں شرکت کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں شرکت کیلیے دستے کی منظوری دے دی ہے.

22 ستمبر سے2 اکتوبر تک انڈونیشیا میں شیڈول ایونٹ میں96 پاکستانی ایتھلیٹس صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پی او اے میڈیا منیجر کرنل (ر) مجاہداللہ ترین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بیڈ منٹن، باسکٹ بال، کراٹے، سوئمنگ، ٹینس' تائیکوانڈو، والی بال انڈور اور ووشو میں شرکت کریں گے.




انھوں نے بتایا کہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں6 مرد اور4خواتین جبکہ بیڈ منٹن میں2 مینز اوراتنی ہی ویمنز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی،اسی طرح 4مرد اور2 خواتین کراٹے میں حصہ لیں گے، سوئمنگ ،ٹینس ، تائیکوانڈو اور ووشو میں 4،4 مرد اورخواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کرینگی۔ والی بال کی ٹیم 12کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران30آفیشلز بھی ساتھ ہونگے۔
Load Next Story