نیا بلدیاتی نظام کراچی کے عوام کی توہین ہےنعمت اﷲ

صوبائی حکومت کی طرف سے لایا جانے والا نیا بلدیاتی نظام کراچی کے عوام کی توہین اور بے عزتی ہے۔

بلدیاتی اداروں کو انتظامی ومالی اختیارات دیے جائیں،سابق سٹی ناظم کی پریس کانفرنس۔فوٹو : فائل

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے لایا جانے والا نیا بلدیاتی نظام کراچی کے عوام کی توہین اور بے عزتی ہے۔

صوبائی حکومت نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کے اختیارات سلب کرکے آئین کی دفعہ 140-A کی صریحاً خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، نیا بلدیاتی نظام کراچی کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور وزیر بلدیات کو کراچی کا سپر میئر بنانے کی کوشش ہے۔




جماعت اسلامی نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ نورحق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تمام اختیارات خود ہضم کرنے اور وزرا کو دینے کی کوشش کی ہے ، بلدیاتی اداروں کو انتظامی و مالی اختیارات دیے جائیں۔
Load Next Story