غیرملکی کوچ کے آنے سے پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہوگا فیڈریشن
نئے غیر ملکی کوچ کے آنے سے پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہوگا، سیکریٹری پی ایف ایف
ماضی میں بھی بحرین ہی کے سلمان شریدہ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔فوٹو : اے ایف پی/فائل
سیکریٹری پی ایف ایف کرنل احمد یار لودھی نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے غیر ملکی کوچ کے آنے سے پاکستان میں فٹبال کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن مخدوم فیصل صالح حیات کی خصوصی کوششوں سے ماضی میں بحرین ہی کے سلمان شریدہ کی بلامعاوضہ خدمات حاصل کی گئی تھیں، ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے سیف گیمز سمیت متعدد ایونٹس میں کامیابی حاصل کی، اب بحرین ہی کے شاملان نئے کوچ بنے ہیں،ان کا پی ایف ایف سے2 سالہ معاہدہ ہوااوروہ بغیر کسی معاوضے کے کام کریں گے۔ یاد رہے کہ شاملان کی تقرری زوایسا کے بعد ہوئی جنھیں پی ایف ایف نے ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کر دیا تھا۔