پسنی میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی اربوں روپے کی چرس قبضے میں لے لی
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 990ملین روپے کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 990ملین روپے کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ۔ فوٹو : فائل
کوسٹ گارڈ نے کھلے سمندر میں کارروائی کرکے آپریشن کے دوران ایک ارب روپے کی چرس قبضے میں لے لی۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والے اطلاعات ملی تھی کہ پسنی (بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کی بنا پر علاقہ کمانڈرز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق اسی دوران پسنی کے ساحل سے تقریبا 15ناٹیکل مائل کی دوری پرکھلے سمندر میں موجوداسپیڈ بوٹس کی چیکنگ کے دوران تقریباً1000کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی گئی، خدشہ ہے کہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ اسمگل کی جا رہی تھی،منشیات اورکشتی کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 990ملین روپے کے لگ بھگ ہے، ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو منشیات کی لعنت سے نجات دلائی جا سکے، اس مقصد کے حصول کے لیے ضرورت کے مطابق تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔