حقائق بتادیے تو شریف برادران لاہور چھوڑ جائینگے ہاشمی
عید ملن پارٹی بدنظمی کا شکار، لنچ بکس چھیننے کی کوششوں میں کئی کارکن زخمی ہوگئے
عید ملن پارٹی بدنظمی کا شکار، لنچ بکس چھیننے کی کوششوں میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ فوٹو: آن لائن
تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اثاثے قوم کے سامنے لا کر نئی سیاست کو متعارف کروایا باقی سیاسی جماعتیں بھی عمل کریں' ن لیگ کی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب میں نے ن لیگ کی قیادت کے متعلق حقائق سے پردہ اٹھایا تو شریف برادران کے لئے لاہور میں رہنا ممکن نہیں ہو گا وہ لاہور چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ن لیگ میں کون کتنا دلیر ہے' جب پرویز مشرف آیا تو اس وقت خواجہ آصف' احسن اقبال جیسے لوگ بھی ملک چھوڑ کر دبئی بھاگ گئے تھے لیکن میں اور میرا خاندان جیل میں رہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیرستان میں جانے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بہت مشکل فیصلہ ہے لیکن عمران خان موت سے ڈرنے والے نہیں وہ ملک اور یہاں کے عوام کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں عید ملن پارٹی بدنظمی کا شکارہوگئی، لنچ بکس چھیننے کی کوششوں میں کئی کارکنوں کے کپڑے پھٹ گئے جبکہ نیچے گرنے سے کئی زخمی ہو گئے ' جس پر تقریب میں موجود قیادت واپس چلی گئی۔