لیاری رینجرز کا آپریشن 54گرفتار اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری اسلحہ برآمد
آپریشن کے خلاف لی مارکیٹ،پاک کالونی اور مواچھ گوٹھ میں احتجاجی مظاہرے
آپریشن کے خلاف لی مارکیٹ،پاک کالونی اور مواچھ گوٹھ میں احتجاجی مظاہرے۔ فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیااور 54 افراد کوحراست میں لے ان کے قبضے سے اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت بھاری تعدادمیں اسلحہ،27کلوگرام چرس اورشراب کی3ہزار بوتلیں برآمدکرلیں،آپریشن کیخلاف مختلف علاقوں میں مکینوں نے احتجاج کیااورسڑک پر ٹائرنذرآتش کیے تاہم رینجرزنے فوری طورپرمظاہرین کومنتشرکردیا۔
پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان کے مطابق رینجرزنے اتوارکی صبح ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں،جرائم پیشہ اورملک دشمن عناصرکیخلاف لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کیاجن میں افشانی گلی،نوالین ٹرینی روڈ ،نیازی چوک،آٹھ چوک اورچیل چوک شامل ہیں،اس دوران رینجرزکی بھاری نفری لیاری کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات رہی اورآپریشن کے دوران کسی کوبھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی،یومیہ اجرت پرکام کرنے والے اوراپنے روزگارپرجانے والے دیگرافرادکوبھی علاقے سے نہیں جانے دیاگیا۔
آپریشن کے دوران آمدورفت مکمل طور پربندرکھی گئی،رینجرزنے مختلف مکانات پر چھاپے مارے اوراس دوران 54 جرائم پیشہ افرادکو حراست میں لیا،جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ جن میں دستی بم،کلاشنکوف اورمختلف اقسام کی پستولیں شامل ہیں برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے اینٹی ایئرکرافٹ گن،5کلودھماکاخیزموادآئی ای ڈی ، 27 کلو گرام چرس،شراب کی 3 ہزار بوتلیں اور بڑی تعدادمیں مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمدکی گئیں،لیاری میں آپریشن کے دوران علاقے میں قائم مختلف جوئے کے اڈوں پربھی چھاپے مارے گئے،لیاری میں رینجرزکے آپریشن کے خلاف لی مارکیٹ،پاک کالونی اورمواچھ گوٹھ کے علاقے میں حب ریورروڈپرعلاقہ مکین سڑکوں پرنکل آئے اوراحتجاج کیا،اس دوران نامعلوم افراد نے سڑکوں پر ٹائر بھی نذر آتش کیے اورسڑکیں ٹریفک کیلیے بند کردیں۔
مظاہرین نے آپریشن فوری طورپرختم کرنے کامطالبہ کیاتاہم رینجرزنے فوری طورپر مظاہرین کوپرامن طریقے سے منتشرکردیا۔ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیے جانے والوں میں عبدالباسط، اقبال، عبید، نذیر،روشن، اعجازعرف اجو،ٹارگٹ کلرعبدالشکور عرف کڑے، راشدریکھاکابھائی خالداوراس کے رشتے دارشامل ہیں ، محاصرے کے دوران عبدالجبارعرف جھینگو،ملا نثار،راشد ریکھا اورراشدبنگالی فرارہوگئے۔محاصرے میں رینجرز کی 150 سے زائدموبائلوں،جیپوں اورموٹر سائیکلوں پرسوارنفری نے حصہ لیاجس میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ مخبربھی ساتھ تھے جوملزمان کی موجودگی کے بارے میں رینجرز کومطلع کررہے تھے۔