گورنر اسٹیٹ بینک كے مستعفی ہونے کی اندرونی كہانی منظر عام پر آگئی  

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے طارق باجوہ کو ٹیلی فون كركے وزیراعظم كا پیغام پہنچایا، قریبی دوست طارق باجوہ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے طارق باجوہ کو ٹیلی فون كركے وزیراعظم كا پیغام پہنچایا، قریبی دوست طارق باجوہ۔ فوٹو: فائل

گورنر اسٹیٹ بینک كے عہدے سے مستعفی ہونے والے طارق باجوہ كے استعفیٰ كی اندرونی كہانی منظر عام پر آگئی۔


طارق باجوہ كے قریبی دوست كے مطابق طارق باجوہ كو كل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹیلی فون كركے وزیراعظم كا پیغام پہنچایا جس میں مشیر خزانہ نے طارق باجوہ كو وزیراعظم سے ان كی كسی گفتگو كا حوالہ دیتے ہوئے كہا كہ آپ نے ایک بار وزیراعظم سے كہا تھا كہ آپ جب كہیں استعفیٰ دے دوں گا، اب وزیراعظم كی خواہش ہے كہ آپ استعفیٰ دے دیں۔

حفیظ شیخ کی بات پر طارق باجوہ نے کہا کہ استعفیٰ كوئی مسئلہ نہیں میں وزیراعظم سے مل لیتا ہوں، اس دوران وزیراعظم عمران خان لاہور چلے گئے اور طارق باجوہ كی ملاقات نہ ہوسكی، طارق باجوہ نے ملاقات كے لیے وزیراعظم كی اسلام آباد آمد كا انتظار كیے بغیر وزیراعظم كا پیغام ملنے كے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو منظور كرلیا گیا۔
Load Next Story