کھوسہ سردار کے تینوں بیٹے پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کے تینوں بیٹے پارلیمانی سیاست سے آئوٹ ہوگئے
ضمنی الیکشن میں ان کے بڑے بیٹے حسام الدین کھوسہ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیا گیا لیکن وہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار احمد علی دریشک سے شکست کھا گئے۔فو ٹو / فائل
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کے تینوں بیٹے پارلیمانی سیاست سے آئوٹ ہوگئے۔
عام انتخابات2013ء میں سیف الدین کھوسہ این اے173 سے آزاد امیدوار اویس لغاری سے جبکہ پی پی244 میں حسام الدین کھوسہ آزاد امیدوار سید عبدالعلیم شاہ سے شکست کھا گئے تھے اور دوست محمد کھوسہ کو بوجوہ کسی نشست سے مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ ہی نہ مل سکا۔ ذوالفقار کھوسہ عام انتخابات 2013ء میں پی پی243 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انھوں نے سینیٹر شپ اپنے پاس رکھ کر اس نشست سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ضمنی الیکشن میں ان کے بڑے بیٹے حسام الدین کھوسہ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ دیا گیا لیکن وہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار احمد علی دریشک سے شکست کھا گئے۔ اس طرح کھوسہ سردار کے تینوں بیٹے پارلیمانی سیاست سے آئوٹ ہو گئے تاہم ذوالفقار کھوسہ اب بھی سینٹ کے رکن ہیں۔