کیمپبل اورہوپ میں افتتاحی شراکت کا ورلڈ ریکارڈ
ویسٹ انڈین اوپنرز نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں 365 کی ساجھے داری بنا ڈالی
ویسٹ انڈین اوپنرز نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں 365 کی ساجھے داری بناڈالی فوٹو: فائل
ٹرائنگولر سیریز میں ویسٹ انڈین اوپنرز نے آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
جون کیمپبل اور شائی ہوپ نے 365 کی افتتاحی شراکت کا ورلڈ ریکارڈ بنادیا، ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ پر 381 کا مجموعہ ترتیب دیا، آئرش ٹیم 185 پر ہمت ہارتے ہوگئی، مہمان الیون نے یکطرفہ مقابلہ 196رنز سے جیت لیا، کیون اوبرائن 68 رنز بناکر نمایاں رہے، ایشلے نرس 4 ، شینن گیبرئیل نے3 جبکہ کیمار روئچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیمپبل اور ہوپ کی ریکارڈ پرفارمنس سے قبل ون ڈے میں پہلی وکٹ کیلیے بہترین ساجھے داری کا ریکارڈ پاکستانی اوپنرزامام الحق اورفخر زمان کے قبضے میں تھا۔
جنھوں نے گذشتہ برس جولائی میں بولاوایو کے مقام پر میزبان زمبابوے کیخلاف 304 رنز جوڑے تھے، ویسٹ انڈین اوپنر کیمپبل نے 179 کی اننگز کھیل کر پویلین کی راہ لی، اس میں 15 چوکے اور6 چھکے شامل رہے۔
کیمپبل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار تھری فیگر اننگز اپنے نام کی، شائی ہوپ نے میدان بدر ہونے سے قبل 170 رنز اپنے نام درج کرائے،انھوں نے 152 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 22 باؤنڈریز اور2 سکسر جڑے، یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کیلیے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی ویسٹ انڈیز کے پاس ہے، کرس گیل اور مارلون سموئلز نے 2015 ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف کینبرا میں دوسری وکٹ کیلیے 372 رنز کی شراکت بنارکھی ہے، ٹرائنگولر سیریز میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا میچ منگل کو شیڈول ہے۔