ویمنزکرکٹ پاکستان اورجنوبی افریقہ آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے
اس وقت مقابلہ کافی سخت ہے کیونکہ ساتویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس11 ہیں
اس وقت مقابلہ کافی سخت ہے کیونکہ ساتویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 11 ہیں: فوٹو : فائل
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، پاکستانی ویمنز ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن شپ میں پانچویں پوزیشن پر نگاہیں مرکوز کرلیں، پروٹیز خواتین پر سیریز کامیابی سے ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
سردست آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ 8 ٹیموں کی اس چیمپئن شپ میں میزبان نیوزی لینڈ اور باقی 4 ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2021 میں براہ راست انٹری پائیں گی۔ اس وقت مقابلہ کافی سخت ہے کیونکہ ساتویں نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 11 ہیں۔