کھوسکی مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی 10دکانیں اور درجنوں کیبن جل گئے

آگ علی الصباح شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچا

گزشتہ روز صبح 4 بجے کھوسکی شہر کے آرمی روڈ کی مارکیٹ میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو: فائل

بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے 10 دکانیں، ہوٹل اور کئی کیبن و پتھارے راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

لاکھوں روپے کا نقصان، متاثرہ افراد بے بسی سے دکانیں جلتی دیکھتے رہے، فائر بریگیڈ کا عملہ سب کچھ جل جانے کے بعد پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 4 بجے کھوسکی شہر کے آرمی روڈ کی مارکیٹ میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 10 دکانیں، ہوٹل، کیبن پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے۔




جس سے لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا اور متاثرہ شہری اپنی جمع پونجی کو جلتا دیکھ کر بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ متاثرین محمد علی بھٹہ عباس نہڑیو خداڈ نوشاہ، حمیر میگھواڑ، محمد علی لوہار اور اکبر شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح 4 بجے جیسے ہی شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تو انھوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری طور پر اطلاع دی لیکن فائر بریگیڈ کا عملہ 2 گھنٹے لیٹ پہنچا اور ان کا سب کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے جل کر راکھ ہو گیا۔ وزیر اعظم و وزیراعلیٰ سندھ سے فوری مالی مدد کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story