بہتر حکمت عملی کے باعث بجلی کا بحران کم ہوا ارباب رحیم
چوری روکنے کیلیے ایف آئی اے کی مدد حاصل کی گئی، ذوالفقار ملاح سے تعزیت
ارباب غلام رحیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بہتر خدمت کر رہی ہے اور وہ جلد ملک سے اس بحران کا ختم کردے گی۔ فوٹو: فائل
سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بہتر حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے۔
جس کے باعث بجلی کا بحران کم ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے میڈیا کوارڈینٹر ذوالفقار ملاح کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی بہتر خدمت کر رہی ہے اور وہ جلد ملک سے اس بحران کا ختم کردے گی۔
انھوں نے کہا کہ بجلی بحران میں ایف آئی اے کی مدد حاصل کرنا کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں بلکہ ملک سے بجلی چوری روکنا ہے، ملک سے کنڈا سسٹم ختم کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ارباب لطف اللہ ،ارباب عنایت علی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔