فریال تالپور نے پی ایم اسپتال میں ہڑتال کا نوٹس لے لیا
ڈاکٹر شمس کے بیٹے کی بازیابی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقیوم کو فون
فریال تالپور نے نواب شاہ کے ڈاکٹرز کے احتجاج کا جمعے کے روز نوٹس لے لیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے نواب شاہ کے ڈاکٹرز کے احتجاج کا جمعے کے روز نوٹس لے لیا اور ٹیلی فون پر ڈاکٹر عبدالقیوم میمن سے رابطہ کرکے یقین دلایا کہ ڈاکٹر شمس شیخ کے بیٹے کو باحفاظت بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انھوں نے عبدالقیوم میمن کوبتایا کہ انھوں نے ایک کمیٹی بنادی ہے جو پولیس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں سے بھی رابطے میں رہے گی اور اس سلسلے میں صوبائی مشیر ضیا الحسنلنجار، ایم پی اے سلیم جلبانی کو بھی ہدایت کردی گئی ہے۔