ٹی ایم اے کی نا اہلی سیہون گندگی کا ڈھیر بن گیا شہریوں کا مظاہرہ
نکاسی آب کا نظام درہم برہم، زائرین کو مشکلات کا سامنا، مظاہرین نے بلدیہ دفتر کا گھیراؤ کرلیا، سینیٹری انسپکٹر فرار
مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیہون میں صفائی و نکاسی آب کا نظام درست کرکے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ٹی ایم اے سیہون کی نااہلی، قلندرکاہ شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا، نکاسی آب کا نظام درہم برہم، گندا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، شہریوں کا گندگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹی ایم اے آفس کا گھیراؤ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حضرت لعل شہباز قلندرکا شہر سیہون کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ مختلف محلوں، کیئر کالونی، جان محمد بھٹی محلہ، شہباز کالونی، بھٹی محلہ، شیخ محلہ، کھوسہ محلہ، صدر محلہ سمیت درگاہ کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ نکاسی آب کا نظام درست نہ ہونے کے خلاف درجنوں شہریوں نے محمود اوٹھو، جاوید بگھیو، الطاف سیال، راجا سومرو، اسد ملاح کی قیادت میں ٹاؤن کمیٹی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہاکہ سیہون گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے۔
سینیٹری انسپکٹر پیرل چانڈیو، سینیٹری ورکر سے پیسے لیکر ڈیوٹی نہیں لیتا جس کی وجہ گندگی میں دن بہ دن اضافہ ہوا ہے۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین کو دیکھ کر سینیٹری انسپکٹر دفتر سے فرار ہوگیا۔ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید اویس مظفر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیہون میں صفائی و نکاسی آب کا نظام درست کرکے عملے کیخلاف کارروائی کی جائے۔