ٹنڈولکر میری وجہ سے ریٹائر ہوئے سعید اجمل کے مذاق نے بھارت کو ناراض کردیا

ٹنڈولکر کو ان کے آخری میچ میں میری ’ دوسرا ‘ گیند پر مشکل پیش آرہی تھی، سعید اجمل

ٹنڈولکر کو ان کے آخری میچ میں میری ’ دوسرا ‘ گیند پر مشکل پیش آرہی تھی، سعید اجمل فوٹو: فائل

پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کے مذاق نے بھارتی شائقین کرکٹ کو ناراض کر دیا۔


انھوں نے وزڈن انڈیا کو حالیہ انٹرویو میں ازراہِ مذاق کہا کہ میں نے سچن ٹنڈولکر کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا، گذشتہ برس ایشیا کپ میں وہ میرے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے تھے، شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں منعقدہ یہ مقابلہ بھارت نے 6 وکٹ سے جیتا اور ٹنڈولکر نے52 رنز بنائے تھے، حیران کن طور پر یہ ان کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل ثابت ہوا تھا، سعید اجمل نے کہا کہ ٹنڈولکر کو اس میچ میں میری ' دوسرا ' گیند پر مشکل پیش آرہی تھی، کپتان مصباح نے مجھے سلپ میں ان کا شکار کرنے کا مشورہ دیا اور ہم نے یونس خان کو اس پوزیشن پر پہنچادیا، ہماری یہ حکمت عملی کارگر رہی اور بھارتی ماسٹر بیٹسمین وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
Load Next Story