رواں سال37ڈرون حملوں میں252افرادجاں بحق ہوئے

حکومت پاکستان کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود امریکا نے گزشتہ چند دنوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

عید الفطر کے روز بھی تین حملے کیے گئے، شمالی وزیرستان پر 32 اور جنوبی وزیرستان پر 5 حملے کیے گئے. فوٹو: فائل

وزیرستان میں رواں سال 24 اگست تک 37ڈرون حملوں میں 252افراد جاں بحق اور 74سے زائد زخمی ہو ئے، حکومت پاکستان کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود امریکا نے گزشتہ چند دنوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ کیا ہے۔


عید الفطر کے روز بھی تین حملے کیے گئے، شمالی وزیرستان پر 32 اور جنوبی وزیرستان پر 5 حملے کیے گئے ، پہلا ڈرون حملہ 18 جون 2005 کو کمانڈر نیک محمد پر کیاگیا،جنوری میں شمالی وزیرستان پر چار حملوں میں پندرہ افراد ، فروری میں چار میزائل حملوں میں 33 ، مارچ میں چار حملوں میں 36افراد جاں بحق ہوئے مارچ میں جنوبی وزیرستان پر تین اور شمالی وزیرستان پر ایک اپریل میں شمالی وزیرستان پر تین حملوں میں تین افراد جاں بحق ہوئے، مئی میں چھ ڈرون حملے شمالی وزیرستان میں کیے گئے جن میں 38افراد ، جون میں چھ حملوں میں 41 افراد جاںبحق ، جولائی میں شمالی وزیرستان پر پانچ ڈرون حملوں میں 26افراد جاں بحق ہو ئے ۔

Recommended Stories

Load Next Story