14ء میں فلم بناؤنگا اسکرپٹ پر کام جاری ہے جاوید شیخ

بین الاقوامی معیار کے پروجیکٹ میں بیٹے کو متعارف کراؤنگا، میڈیا سے گفتگو

بین الاقوامی معیار کے پروجیکٹ میں بیٹے کو متعارف کراؤنگا، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ 2014ء میں فلم بناؤنگا، جس کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔

وہ گذشتہ روز سپرسینما شبستان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھی بین الاقوامی معیار کا ہوگا جس کے میوزک اور اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے۔ اداکار اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ لوگ مجھ سے ''یہ دل آپ کا ہوا'' اور''کھلے آسمان کے نیچے'' جیسی فلموں کی توقع رکھتے ہیں۔




اسی لیے میں انھیں مایوس نہیں کرنا چاہتا، نئی فلم میں اپنے بیٹے کو متعارف کراؤنگا جو اس وقت متعدد ڈرامہ سیریلز اور کمرشلز کر رہا ہے۔ فلمساز غفور بٹ کی طرف سے ان پر زیادہ معاوضہ مانگنے پر میڈیا میں ان کے خلاف بولنے کے سوال پر جاوید شیخ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوجاتی ہیں۔
Load Next Story