پہلے روزہ میں شہر کا پارہ متوازن رہا آج درجہ حرارت 34 ڈگری رہے گا

یکم رمضان کو شہر کا درجہ حرارت میں سمندری سمت کی ہوائیں بلا تعطل فعال رہنے کی وجہ سے کمی رہی، محکمہ موسمیات

یکم رمضان کو شہر کا درجہ حرارت میں سمندری سمت کی ہوائیں بلا تعطل فعال رہنے کی وجہ سے کمی رہی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

پہلے روزہ میں شہر کا پارہ متوازن رہا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری موسم ایڈوائزری کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع معتدل جبکہ گرمی کا پارہ 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق منگل یکم رمضان کو شہر کا درجہ حرارت میں سمندری سمت کی ہوائیں بلا تعطل فعال رہنے کی وجہ سے کمی رہی،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5۔26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5.34 ریکارڈ کیا گیا،سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں،صبح کے وقت نمی کا تناسب 81 جبکہ شام کے وقت 53فیصدرہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ)کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 
Load Next Story