پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے 11میجر جنرلز تبدیل

میجرجنرل توقیر ڈی جی بجٹ، میجر جنرل ہلال ڈی جی ایم ٹی تعینات کردیے گئے

میجرجنرل توقیر ڈی جی بجٹ، میجر جنرل ہلال ڈی جی ایم ٹی تعینات کردیے گئے. فوٹو: فائل

پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کے 11میجر جنرلز کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔ میجرجنرل توقیر کو ڈی جی بجٹ، میجر جنرل ہلال کو ڈی جی ایم ٹی، میجرجنرل فرخ رشید کو ڈی جی ایف ایم سی، میجر جنرل طارق غفور کو جی او سی 14 ڈویژن تعینات کردیاگیاہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق میجرجنرل ہدایت کو سی آئی بی ڈویژن نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، میجر جنرل جاوید بخاری کو جی او سی 8 ڈویژن تعینات کردیاگیاہے۔




میجرجنرل جعفرکو کمانڈنٹ ایس آئی اینڈ ٹی، میجر جنرل خان طاہر کو ڈی جی پی آر پی بی مقرر کیاگیاہے۔ میجر جنرل ہمایوں سلیم جی او سی ایس ایف این، میجرجنرل اجمل ڈپٹی ای این سی اورمیجرجنرل افضل کو ڈی جی ایف ڈبلیو او تعینات کیاگیاہے۔
Load Next Story