میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور

کیس ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ٹرانسفر،سماعت 11مئی کو ہوگی

کیس ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ٹرانسفر،سماعت 11مئی کو ہوگی فوٹو ـ فائل

سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوی کو فوری طور پر دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کاحکم دے دیا۔


لاہور کی سیشن عدالت میں میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ سیشن جج لاہور نے میشا شفیع کے جج تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوی کو فوری ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ 11مئی کو کیس کی سماعت کریں گے۔
Load Next Story