ریشم کا فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ سے انکار

شوبز رپورٹر  جمعرات 9 مئ 2019
اچانک بلائے جانے پر ریشم نے دوسری مصروفیات کے سبب شوٹنگ کیلیے پہنچنے سے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

اچانک بلائے جانے پر ریشم نے دوسری مصروفیات کے سبب شوٹنگ کیلیے پہنچنے سے انکار کر دیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ ریشم نے دیگر مصروفیات کے باعث فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ کرانے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کئی بار ریشم کو مذکورہ فلم کی شوٹنگ کیلیے وقت دیا گیا اور پھر اچانک شوٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ اس بار جب ریشم کو فون پر اطلاع دی گئی کہ صبح انھیں شوٹنگ پر آنا ہے تو اس مرتبہ ریشم نے تامل کا اظہار کیا۔

اچانک بلائے جانے پر ریشم نے دوسری مصروفیات کے سبب شوٹنگ کیلیے پہنچنے سے انکار کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔