آئی پی ایل امیت مشرا فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر آؤٹ ہونے والے دوسرے پلیئر
2013 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان بھی اسی انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
2013 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان بھی اسی انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔ فوٹو: آئی پی ایل
امیت مشرا آئی پی ایل میچ کے دوران فیلڈ میں رکاوٹ بننے پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
سن رائزرز حیدرآباد سے میچ میں آخری تین بالز پر دہلی کیپیٹلز کو 2 رنز درکار تھے، امیت مشرا اسٹرائیک حاصل کرنے کی کوشش میں دوڑے مگر درمیان میں ہی محسوس کیا کہ وہ رن مکمل نہیں کرپائیں گے، اسی لیے واپس پلٹے اتنے میں بولر خلیل احمد نے وکٹ کیپر کی تھرو پر گیند تھام کر وکٹ کو ہٹ کرنا چاہا مگر درمیان میں مشرا کی کہنی آگئی جس پر انھوں نے 'آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ' کی اپیل کردی، جسے پہلے امپائر نے رد کیا مگر بعد میں تھرڈ امپائر سے رابطہ کیا جس میں بیٹسمین کے جان بوجھ کر گیند کی راہ میں آنے کی تصدیق ہوگئی۔
اس سے قبل 2013 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے یوسف پٹھان بھی اسی انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔