پانی چوروں کی شامت آگئی واٹر بورڈ نے اپنا پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا
پولیس اسٹیشن کارسازدفترکے سامنے تعمیر ہوگا، ایس ایچ اواورپولیس نفری ہوگی،ابتدائی مرحلے میں4 موبائل دی جائیں گی۔
تھانہ واٹربورڈکے چیف سیکیورٹی افسرکے ماتحت ہوگا،وزیربلدیات پولیس اسٹیشن کے قیام کیلیے جلد اسمبلی سے منظوری لیں گے۔ فوٹو: فائل
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی نے پانی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے سندھ حکومت سے مشاورت کے بعد اپنا پولیس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے ایڈیشنل آ ئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ سے ملاقات کی تھی۔ واٹربورڈ تھانے کے حوالے تمام دستاوایزت امیر شیخ کو فر اہم کردی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران تیاری کے احکام جاری کیے ہیں تھانے کے لیے جگہ کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارساز پر واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں مسمار کیے گئے واٹربورڈ کلب کی اراضی یا اس کے سامنے تھانہ تعمیر کیاجائے گا۔ پہلے مر حلے میں پولیس اسٹیشن کے لیے 4 موبائل لی جائیں گی تھانے میں ایس ایچ او اور پولیس نفری بھی تعینات ہوگی۔
واٹر بورڈ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کا پو لیس اسٹیشن چیف سیکیورٹی افسر کے ماتحت ہوگا ، شہر بھر میں واٹر بورڈ کی پانی مافیا اور چوروں کے خلاف کارروائی میں واٹر بورڈ پولیس ہمراہ ہوگی، اس حوالے سے وزیربلدیا ت سعید غنی کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے وزیر بلدیات سعید غنی واٹربورڈ پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے جلد سند ھ اسمبلی سے منطوری لیں گے۔