نواز شریف کی جیل واپسی ریلی نکالنے پر کارکنوں کیخلاف مقدمہ

عمران صاحب پارلیمنٹ پرحملہ ہوانہ سول نافرمانی، پھر کارکنوں پر مقدمہ کیوں ؟مریم اورنگزیب

عمران صاحب پارلیمنٹ پرحملہ ہوانہ سول نافرمانی، پھر کارکنوں پر مقدمہ کیوں ؟مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

نواز شریف کی جاتی امرا سے کوٹ لکھپت تک ریلی نکالنے پر ڈیرھ ہزار لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے منگل کو نواز شریف کی جاتی امرا سے کوٹ لکھپت تک ریلی نکالنے پر ڈیرھ ہزار لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ 9 مئی کی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں 7 مئی کی رات شنگھائی پل فیروز پور روڈ پر رات ساڑھے 11 بجے ریلی نکالنے کا ذکر کیا گیا ہے ، مقدمہ نامعلوم لیگی کارکنوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔


مقدمے میں سڑک بلاک کرنے ، اونچی آواز میں اسپیکر لگانے ، بلااجازت ریلی نکالنے ، حکومت کیخلاف نعرہ بازی کرنے اور زبردستی ٹرین کو روکنے کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔

دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پرامن کارکنان کے خلاف پرچہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نہ کوئی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا نہ سول نافرمانی نہ ''گلے سے گھسیٹ دو''کے نعرے لگے نہ ہی پولیس والوں کے سر ہی پھٹے ، پھر پر امن کارکنوں پر یہ مقدمہ کیوں۔
Load Next Story