ہرنائی میں دہشت گردی
سازشوں کا ایک ایسا جال ہے جو ہمارے دشمن نے مٹھی بھر مقامی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بچھایا ہے۔
سازشوں کا ایک ایسا جال ہے جو ہمارے دشمن نے مٹھی بھر مقامی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بچھایا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کی فائرنگ اور دھماکے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کا ایک اور بزدلانہ وار، نہتے مزدوروں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،اطلاع ملنے پر ایف سی اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے اور راستہ میں زیر زمین بچھائی جانیوالی بارودی سرنگ سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
سازشوں کا ایک ایسا جال ہے جو ہمارے دشمن نے مٹھی بھر مقامی دہشتگردوں کے ساتھ مل کر بچھایا ہے۔ ہمارے صوبہ بلوچستان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی ہے، کوئی دن نہیں گزرتا کہ کسی افسوس ناک سانحے کی خبر نہ آتی ہو۔ہمارے سیکیورٹی نظام میں یقیناً کچھ خامیاں نظر آرہی ہیں جن کا فائدہ دہشتگرد اٹھا رہے ہیں ۔ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کے ہاتھ مظلوموں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں اور وہ ایسی مذموم کارروائیوںسے باز بھی نہیں آرہے ہیں ۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ ان سے انتہائی سختی سے نمٹا جانا چاہیے ۔
صوبائی وزیر داخلہ کے بقول صوبے میں کسی کو بھی ناحق خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے مزدوروں پر فائرنگ کرنے والے افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اورمحنت کشوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ بلاشبہ سیکیورٹی اہلکار جو قربانیاں دے رہے ہیں اور اپنا آج ہمارے کل اور بہتر مستقبل پر قربان کررہے ہیں ،اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
سماج دشمن عناصرکان کھول کر سن لیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد اور پر عزم ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ۔ ہم بحیثیت قوم ملک دشمن عناصر کے تمام مکروہ عزائم ناکام بنائیں گے۔