ٹی 10 لیگ میں کرپشن کے الزامات سچ ثابت ہونے لگے
2 سری لنکن کرکٹرز زوئیسا اوراویشکا گونا وردنے کیخلاف چارج شیٹ جاری
دونوں پلیئرزکو14 روز میں آئی سی سی کوالزامات کا جواب جمع کرانا ہوگا۔ فوٹو: فائل
ٹی 10 لیگ میں کرپشن کے الزامات سچ ثابت ہونے لگے جب کہ آئی سی سی نے2 سری لنکن کرکٹرز کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی۔
سری لنکن کرکٹرز نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے پر دسمبر میں یواے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے، اماراتی کرکٹ بورڈ نے معاملہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سپرد کیا،اس نے اپنی تحقیقات میں شواہد کا جائزہ لینے کے بعد دونوں کرکٹرز کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے14روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔
نوان زوئیسا کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 اور اویشکا گونا ورد نے کو 2شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا، 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے 40سالہ پیسر پر ٹی ٹین لیگ کے دوران کرپشن اور ساتھی کھلاڑیوں کو اکسانے، تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ زوئیسا کو اس سے قبل نومبر میں بھی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزیوں پر معطل کیا گیا تھا، اب دوسرا کیس بھی سامنے آگیا، اس کا فیصلہ ہونے تک پیسر بدستور معطل رہیں گے۔
لیفٹ ہینڈڈ اوپنر اویشکا گوناوردنے سری لنکا کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، انھیں ٹی ٹین لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو کرپشن پر اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے، اویشکا بھی کیس کی کارروائی مکمل ہونے تک کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔