مصباح نے عمر اکمل تنازع میں پڑنے سے دامن بچالیا

میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پی سی بی کوہی کرنا ہو گا، کپتان

ٹوئنٹی20کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی اچھی پرفارمنس کی بدولت فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔فوٹو: آئی سی سی/گیٹی امیجز/فائل

کپتان مصباح الحق نے عمراکمل کے تنازع میں پڑنے سے دامن بچا لیا۔

ہرارے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ نوجوان بیٹسمین کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، انھیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پی سی بی کو ہی کرنا ہو گا، کپتان نے مزید کہا کہ ہم جیت کا جذبہ لے کر جا رہے ہیں،ٹوئنٹی20کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی اچھی پرفارمنس کی بدولت فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔ حیران کن طور پر مصباح نے سیریز میں ناکام رہنے والے کھلاڑی انورعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کررہے ہیں۔




ان کے مطابق دورئہ زمبابوے میں 70 فیصد نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی۔ یاد رہے کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مصباح کے ہمراہ اسد شفیق اور عبدالرحمان بھی براستہ دبئی، ہرارے روانہ ہوئے، پہلا ون ڈے27 اگست کو کھیلا جائے گا، صرف ٹوئنٹی 20میچز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے 3کرکٹرز سہیل تنویر، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابر کو وطن واپسی کی راہ اختیار کرنا ہوگی، ون ڈے اسکواڈ کیلیے منتخب کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ناصر جمشید،احمد شہزاد، عمر امین، حارث سہیل،سرفراز احمد، آفریدی، سعید اجمل،عرفان، جنید خان، اسد علی اور انور علی پہلے ہی سے زمبابوے میں موجود ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ اسپیشلسٹ یونس ، اظہر علی، وہاب ، فیصل اقبال، عدنان اکمل،خرم منظور،راحت علی اور شان مسعود نے پریکٹس شروع کردی، ایمرجنگ ٹیمز کپ کیلیے سنگاپور میں موجود احسان عادل بعد میں کیمپ جوائن کریں گے۔
Load Next Story