پی سی بی کے بجٹ کی عارضی منظوری دے دی گئی
عدالتی معاملات حل ہونے تک امورکی انجام دہی کیلیے وقتی فیصلے کرنا پڑیں گے، سیٹھی
آئندہ 2 ہوم سیریز کے نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلیے بورڈ نے 5 رکنی کمیٹی بنا دی۔ فوٹو: فائل
پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بجٹ کی عارضی منظوری دے دی گئی، نگران چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جب تک عدالتی معاملات حل نہیں ہوتے روزمرہ امور کی انجام دہی کیلیے اسی نوعیت کے وقتی فیصلے کرنا پڑیں گے۔
فنانس اور آڈٹ کمیٹیزکی تشکیل نوکے ساتھ میڈیا رائٹس کی فروخت کے معاملے میں بھی اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا 28واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں5گھنٹے تک جاری رہا، شکیل شیخ، رفیق بھوگیو، قیصر خان جمالی، مسعود انور حامد، ہارون رشید، اقبال قاسم، کموڈور (ر) مرزا ارشد حسین، ڈاکٹر جواد صادق خان اور وجاہت اللہ واسطی شریک ہوئے، امتیاز احمد ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکے۔میٹنگ میں ارکین نے بجٹ 2013-14 کی منظوری دی۔
میڈیا کو مالی حجم اور خسارے سمیت کسی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیاگیا،کوئی سوال نہ کرنے کی شرط پر نجم سیٹھی مختصر بات کرنے پر راضی ہوئے تو انھوں نے بھی واضح معلومات نہیں دیں، صرف اتنا بتایا کہ بجٹ عارضی اور اسے گورننگ بورڈ کے ارکان نے عارضی طور پر ہی منظور کیا ہے، جب تک عدالت کے معاملات حل نہیں ہوتے روزمرہ کے امور چلانے کیلیے اسی نوعیت کے عبوری فیصلے کرنا ہوں گے۔ دریں اثنا اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے چند اراکین کی رخصتی کے بعد کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی گئی۔
فنانس کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید، ممبر جواد ساجد خان،سیکریٹری بورڈ کے چیف فنانس آفیسر ہوں گے۔آڈٹ کمیٹی کموڈور(ر) مرزا ارشد حسین کی سربراہی میں کام کرے گی، ممبر قیصر خان جمالی اور سیکریٹری بورڈ کے منیجر آڈٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔ میٹنگ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان کی آئندہ2 سیریز کے نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلیے 5رکنی کمیٹی بنا دی گئی جس میں احسان مانی، جسٹس شبر حسین رضوی، ایڈووکیٹ احمد حسین ، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسراور چیف فنانس آفیسر شامل ہوں گے۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے بورڈ آف گورنرز کے رکن رفیق بھوگیو بطور مبصر سارے عمل کو مانیٹر کرسکیں گے۔