بہاولپورمیں 9 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو 3 بار سزائے موت

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9سالہ بچی کوزیادتی کے بعدقتل کرنے کے جرم میں محمد حنیف کو3 بار سزائے موت سنا دی۔

مجرم کو جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میںمزیدایک سال9ماہ قیدکی سزا بھگتنا ہوگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالدمحمود رانجھانے 9سالہ بچی کوزیادتی کے بعدقتل کرنے کے جرم میں محمد حنیف ولد محمد بہار کو دفعہ 302، 376 ،7-A کے تحت 3 بار سزائے موت اوردفعہ382کے تحت 7 سال قید سخت اور 5 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزادی ہے۔جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میںمزیدایک سال9ماہ قیدکی سزا بھگتنا ہوگی۔
Load Next Story