امریکی دباؤ مسترد پاک ایرن گیس لائن منصوبے کو چین تک توسیع دینے کافیصلہ

پاکستان نے امریکی مخالفت کومستردکرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو چین تک توسیع دینے کافیصلہ

پاکستانی اورچینی حکام26اگست کوہونے والے اہم اجلاس میں گوادرسے مغربی چین تک گیس پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے پرفیصلہ کریں گے فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے امریکی مخالفت کومستردکرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو چین تک توسیع دینے کافیصلہ کیاہے۔


بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق پاکستان اقتصادی راہداریوں کے مجوزہ منصوبے کے تحت ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کوچین تک توسیع دینے کافیصلہ کررکھاہے اوراس حوالے سے اس نے امریکی مخالفت مستردکردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی اورچینی حکام26اگست کوہونے والے اہم اجلاس میں گوادرسے مغربی چین تک گیس پائپ لائن بچھانے کے مجوزہ منصوبے پرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ ان مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آئل پائپ لائن کی تعمیرکامعاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
Load Next Story