شام پرتشدد کارروائیوں میں دو روزميں 400سے زائدافرادہلاک
بمباری كے نتيجے ميں رہائشی عمارتوں اور كاروباری مراكز تباہ ہو گئے، فوٹو : اے ایف پی فائل
دمشق کےجنوب مغربی علاقے درعایا میں سرکاری فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں اورتجارتی مراکزبھی تباہ ہوئے
غير ملكی ذرائع ابلاغ كے مطابق ہفتے كے روز سركاری فورسز كی جانب سے باغيوں كے ٹھكانوں پر ہونيوالی بمباری اور شلينگ كے نتيجے ميں اب تک چار سو سے زائد افراد ہلاك ہو چكے ہيں ۔
شام ميں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ صرف ايك ہی دن ميں اتنی بڑی تعداد ميں ہلاكتيں ہوئیں ادھر شامی حكومت نے الزام عائد كيا ہے كہ خانہ جنگی ميں غير ملكی عناصر باغيوں كی مدد كر رہے ہيں۔