ٹی وی اداکارائیں فلمی ہیروئنوں کے مستقبل کے لیے خطرہ بن گئیں

میرا، ریشم، ثنا، خوشبو، لیلیٰ، زارا اور صائمہ سمیت کوئی ہیروئین نئی فلموں کا حصہ نہیں

میرا، ریشم، ثنا، خوشبو، لیلیٰ، زارا اور صائمہ سمیت کوئی ہیروئین نئی فلموں کا حصہ نہیں۔ فوٹو: فائل

ٹی وی اداکارائوں اور ماڈلز نے فلمی اداکارائوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی سیکٹر میں بنائی جانیوالی فلموں میں روایتی فلمی اداکارائوں اور اداکاروں کی بجائے معروف ٹی وی آرٹسٹ اور ماڈلز کو لے کر بنائی جارہی ہیں جس سے اداکارہ میرا ، ریشم ، ثنا ، نور ، خوشبو ، لیلی، زارا شیخ اور صائمہ سمیت کسی فلمی اداکارہ زیرتکمیل اور مستقبل میں بننے والی فلموں کا حصہ نہیں اور نہ ہی ان فلموں کے پریمیئر اور تقریبات میں انھیں مدعو کیا جارہاہے ۔




گذشتہ دنوں شبستان اور پرنس کی لانچنگ تقریب میںبھی فیشن اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سلیبرٹیز کو مدعو کیا گیا تھا جن میں اداکارہ نور کوبھی ماڈل اور ٹی وی اینکر کی حیثیت سے بلایا گیاتھا۔ ان کے علاوہ فلمساز ذوالفقار مانا ،جونی ملک، سیدنور ،شہزاد رفیق اور چوہدری اعجاز کامران کو سینما آنر صفدر خان نے مدعو کیا تھا۔
Load Next Story