5 سال میں تارکین وطن کی ترسیلات زر میں دوگنا اضافہ

2008-09 کے بعد غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں متواتر اضافہ ہوا

2008-09 کے بعد غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں متواتر اضافہ ہوا فوٹو: فائل

غیر ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے تارکین وطن کی طرف سے پانچ سالوں کے دوران بھیجی گئی ترسیلات زر میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تارکین وطن کی طرف سے 55 ارب 10 کروڑ روپے بھیجے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سال 2008-09 کے بعد غیرممالک میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر میں متواتر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔




ذرائع نے بتایاکہ تارکین وطن نے سال 2008-09 میں 7 ارب 81 کروڑ ' سال 2009-10 میں 8 ارب 90 کروڑ روپے' سال 2010-11 میں 11 ارب 20 کروڑ روپے ' سال 2011-12 میں 13 ارب 18 کروڑ روپے جبکہ سال 2012-13 میں 13 ارب 92 کروڑ روپے بھیجے ہیں۔
Load Next Story