حکومت قومی اداروں کی نجکاری کی پالیسی ختم کریں ایاز پلیجو

سندھ کی صنعتوں میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے، مزدور تحریک کے اجلاس سے خطاب

ایاز پلیجو نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو چلانے کے بجائے انہیں کوڑی کے داموں میں نیلام کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے محنت کش کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان بے روزگار ہیں، انہیں روزگار فراہم کرنے کے لیے نہ تو صنعتیں لگائی جا رہی ہیں اور نہ ہی سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں ملازمتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

وہ سندھی مزدور تحریک کے مرکزی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ سے اربوں ڈالر کا تیل اور گیس نکالنے والی کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو روزگار نہ دینا مقامی محنت کشوں کے حق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔




انھوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو چلانے کے بجائے انہیں کوڑی کے داموں میں نیلام کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اسٹیل مل، پاکستان مشین ٹول فیکٹری، واپڈا اور ریلوے جیسے اداروں کی نجکاری کی پالیسی ختم کر کے محنت کشوں کو تنخواہیں دی جائیں، بصورت دیگر13سے 25ستمبر تک ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
Load Next Story