کراچی میں مرغی کا گوشت ملک بھر سے مہنگا فروخت ہونے لگا
ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ پرعملدرآمد میں ناکام،پولٹری کا کاروبار کرنیوالے یومیہ گاہکوں سے25لاکھ روپے زائد وصول کرنے لگے
مرغی 190 روپے کلو اور گوشت 300 روپے کلو فروخت ہونے لگا، سرکاری نرخ کی تھوک اور خوردہ سطح پر خلاف ورزی جاری ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل
ملک بھر میں سب سے زیادہ مہنگی مرغی اور مرغی کا گوشت کراچی میں فروخت کیا جارہا ہے،سرکاری نرخ پر عملدرآمد میں ناکامی کی وجہ سے پولٹری کا کاروبار کرنے والے کراچی کے شہریوں سے یومیہ 25 لاکھ روپے زائد وصول کررہے ہیں۔
ہفتہ 24 اگست کے لیے کنٹرولر جنرل آف پرائسز کراچی کی جانب سے زندہ مرغی کی قیمت 120 روپے کلو اور گوشت (بغیر کلیجی پوٹہ) کی قیمت 210 روپے کلو مقرر کی گئی ہے تاہم شہر بھر کی دکانوں پر مرغی 190 روپے کلو اور گوشت 300 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے اس طرح مرغی کے گوشت پر فی کلو 90 روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں مرغی کا کاروبار کرنے والے دکاندار مرغی میں موجود چکنائی، آلائشوں، پر، ونگز اور پنجوں کی قیمت بھی صارف سے وصول کررہے ہیں کلیجی، پوٹہ گردن کا گوشت اور بون لیس مرغی میں سے نکلنے والا پنجر بھی فروخت کیا جارہا ہے جس سے دکانداروں کا مجموعی منافع سرکاری سطح پر مقررکردہ فارمولے سے کئی گنا زائد ہوچکا ہے۔
کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے چیئرمین مرزا شکیل احمد بیگ کے مطابق پولٹری کا کاروبار کرنے والے کراچی کے شہریوں سے یومیہ 25 لاکھ روپے زائد وصول کررہے ہیں مرغی کے سرکاری نرخ کی تھوک اور خوردہ دونوں سطح پر کھل کر خلاف ورزی جاری ہے،عوام کو سرکاری نرخ پر اشیا خورونوش کی فراہمی کے لیے کمشنر کراچی کے عزم کے باوجود شہری مہنگے داموں مرغی خریدنے پر مجبور ہیں، ادھر پولٹری صنعت کے ذرائع سے حاصل شدہ قیمتوں کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک بھر میں سب سے مہنگی مرغی کراچی میں فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں انڈوں کا نرخ پنجاب کے شہروں کے برابر ہے تاہم مرغی کے نرخ پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے زیادہ ہیں 25 اگست کو سندھ کے مختلف شہروں میں مرغی کی لفٹنگ 149 سے 152 روپے تھی،کراچی میں مرغی کی لفٹنگ کا ریٹ 166 روپے کلو رہا پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق لفٹنگ کے ریٹ پر سرکاری کنٹرول نہ ہونے سے تھوک اور خوردہ سطح پر بھی مہنگے داموں مرغی فروخت ہورہی ہے لفٹنگ کے ریٹ کے لحاظ سے کراچی میں زندہ مرغی کا نرخ 180 روپے کلو اور گوشت کا نرخ 288 روپے کلو بن رہا ہے تاہم دکاندار سرکاری نرخ کے ساتھ ساتھ لفٹنگ کے ریٹ کے بعد بھی مہنگے داموں مرغی فروخت کررہے ہیں۔