22 جامعات 75 کالجز میں یو ایس ایڈ پروگرام بند

5 سالہ پروگرام کے تحت اساتذہ کو تربیت دی جا رہی تھی، منصوبے کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن، وزارت تعلیم

30 ستمبر کو منصوبے کی مدت مکمل ہورہی ہے، پروجیکٹ کے تحت 4 سالہ بی ایڈ اور 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری بھی متعارف کرائی گئی، اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ۔ فوٹو: فائل

MOSCOW:
امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ نے پاکستان کے 75 کالجز اور 22 جامعات میں چلنے والا 5 سالہ پروگرام مدت مکمل ہونے پر 30 ستمبرکو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس 5 سالہ پروجیکٹ کے دوران ملک بھر میں جامعات اور اساتذہ کے کالجوں پر فوکس کیا گیا۔ 22 جامعات اور 75 ایلیمینٹری کالجز کے اساتذہ کو اس پروجیکٹ کے تحت تربیت دی گئی۔ ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کیا گیا۔




اس پروجیکٹ کے تحت قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، وزارت تعلیم اور صوبائی محکمہ تعلیم اور ٹیچرز ٹریننگ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت 4 سالہ بی ایڈ اور 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری بھی متعارف کرائی گئی۔
Load Next Story