تیونس میں ہزاروں افراد کے حکومت مخالف مظاہرے

حکومت ملک میں سلامتی کی صورتحال اور معیشت کو بہتر بنانے میں ناکام رہی ہے، اپوزیشن

ایک ہفتے تک مظاہرے کرنیکا اعلان، اسلام پسند حکمراں جماعت مطالبات مسترد کرچکی۔ فوٹو: اے ایف پی

تیونس میں ہزاروں افراد نے قومی اسمبلی کے باہر اسلام پسند حکومت کے خلاف مظاہرے کیے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور معیشت کی بہتری میں ناکام رہی ہے لہٰذا اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک ہفتے تک مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تیونس کی اسلام پسند حکمراں جماعت النہضہ کے سربراہ راشد غنوشی نے حکومت کے استعفے اور غیر جانبدار کابینہ کی تشکیل کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔
Load Next Story