ریکٹ توڑا بوتل کو کک کرسی کورٹ میں پھینک دی کریگوئس ڈس کوالیفائی

مشتعل کریگوئس حریف پلیئر اور امپائر سے ہاتھ ملا کر وہاں سے ہی چل دیے، اس طرح وہ مقابلے سے ڈس کوالیفائی ہوگئے۔

مشتعل کریگوئس حریف پلیئر اور امپائر سے ہاتھ ملا کر وہاں سے ہی چل دیے، اس طرح وہ مقابلے سے ڈس کوالیفائی ہوگئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں متنازع آسٹریلوی پلیئر نک کریگوئس ایک بار پھر آپے سے باہر ہونے پر ڈس کوالیفائی ہوگئے۔


نک کریگوئس کو ناروے کے کسیپر روڈ سے میچ کے شروع میں کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، تیسرے رائونڈ میں مشتعل ہونے پر انھیں گیم پنالٹی دی گئی جس پر کریگوئس نے اپنا ریکٹ گرائونڈ پر مارکر توڑ دیا، پانی کی بوتل کو کک ماری اور پھر کرسی کو اٹھاکر کورٹ میں پھینک دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ مشتعل کریگوئس حریف پلیئر اور امپائر سے ہاتھ ملا کر وہاں سے ہی چل دیے، اس طرح وہ مقابلے سے ڈس کوالیفائی ہوگئے۔
Load Next Story