اسٹریٹ کرائم سے روکنے پر ماں کو قتل کرنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

والدہ مجھ سے اسلحہ چھین رہی تھی کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو ان کے سینے میں لگی،ملزم کا بیان

واقعہ چھر کالونی میں پیش آیا، مقتولہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، ایس ایچ او ڈاکس۔ فوٹو:فائل

MULTAN:
ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ حل کرتے ہوئے بدبخت بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا.

ایس ایچ او پرویز سولنگی نے بتایا کہ دو روز قبل مچھر کالونی اقصیٰ مسجد کے قریب گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والی 40 سالہ شمراز بی بی جاں بحق ہوگئی تھی واقعے کے بعد اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا تھا۔


پولیس نے اس بات کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنی تحقیقات جاری رکھی اور خفیہ اطلاع پر مقتولہ کے بیٹے نذیر احمد اور اس کے دوست حنیف کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزم نذیر کا کہنا ہے کہ والدہ مجھ سے اسلحہ چھین رہی تھی کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جو ان کے سینے پر لگی جس کے بعد وہ گھر سے فرار ہوگیا تھا ۔
Load Next Story