اسپتال انتطامیہ کی غفلت خاتون کو لڑکے کے بجائے لڑکی کی لاش تھما دی
لیاقت اسپتال میں بہن کے یہاں بیٹا پیدا ہوا، انتظامیہ نے غائب کر دیا، بھائی
لیاقت اسپتال میں بہن کے یہاں بیٹا پیدا ہوا، انتظامیہ نے غائب کر دیا، بھائی۔ فوٹو: فائل
PESHAWAR:
لیاقت نیشنل اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آگیا، اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو لڑکے کی ولادت کے 2 روز بعد لڑکی کی لاش تھمادی۔
محمداقبال نامی شخص نے بتایاکہ 14مئی کواس کی بہن کے ہاں بیٹا پیدا ہوا تھا جس کے بعد بچے کی حالت ٹھیک نہ ہونے پراسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، 16مئی کی صبح اسپتال انتظامیہ نے نومولود بچی کی لاش ہمارے حوالے کردی، نومولودبچے کو غسل دینے کے وقت معلوم ہواکہ جولاش ہمیں دی گئی ہے وہ بچے کی نہیں بلکہ بچی کی ہے جبکہ لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں جنس کے خانے میں مرد تحریر ہے۔
انھوں نے بتایاکہ اسپتال انتظامیہ نے ہم سے 77ہزارروپے بھی بل کی مد میں وصول کیے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بھانجے کو غائب کردیا ہے اورہمیں مردہ بچی کی لاش تھمادی۔
لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان نے کہاکہ خاتون کے ہاں بیٹی ہی پیدا ہوئی تھی، میڈیکل سمری بناتے وقت اسٹاف سے غلطی ہوگئی تھی ، جاںبحق ہونے والی بچی 29 ہفتے کی پری میچور بچی تھی، بچی کی والدہ کو پہلے روز سے ہی پتہ تھا کہ اس کے بیٹی پیدا ہوئی ہے۔