محمود آباد ای مارکیٹ کے قریب کریکر حملے کا مقدمہ درج
ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کے بھائی کو بھتے کے لیے ٹیلی فون کالز آئیں تھیں
مقدمہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک انور علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے. فوٹو: فائل
ٹیپو سلطان پولیس نے محمود آباد ای مارکیٹ کے قریب کیے جانے والے کریکر حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک انور علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایس ایچ او شوکت ملہن نے ایکسپریس کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کو ایک ماہ قبل ہی بھتے کی پرچی کے لیے ٹیلی فون کالز آئیں تھیں اور جن نمبروں سے کالز آ رہی تھیں ان موبائل نمبروں کو سی پی ایل سی کی مدد سے بند کرا دیا گیا تھا اور اس کے بعد20 روز قبل ایک مرتبہ پھر ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک کے بھائی کو بھتے کے لیے ٹیلی فون کالز آئیں تھیں جس پرکمپنی کے مالک کا بھائی بیرون ملک منتقل ہو گیا، اب دوبارہ بھتے کے لیے کالز آئیں اور بھتہ نہ دینے پر کریکر حملہ کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس جلد بھتہ خوروں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ، واضح رہے کہ اتوار کی شب ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع ای مارکیٹ کے قریب نجی کوریئر اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفاتر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں کوریئر اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفاتر کے باہر کھڑے ہوئے 2 ٹرک سمیت 4گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ نجی کوریئر اور ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفاتروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ۔