شازیہ مری کی جیت پر پی پی سانگھڑ کا جشن مٹھائی تقسیم
پیپلز پارٹی نے حلقے کے عوام کو 40 سالہ غلامی سے نجات دلائی، راجہ شرو دیگر
مختلف مقامات پر کارکنوں پر پھولوں کی پتھیاں نچھاور کی گئی۔ فوٹو : فائل
سانگھڑ این اے 235 کی نشست پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کی کامیابی پر پی پی کے رہنمائوں کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
پیپلز پارٹی کی شازیہ مری این اے 235 سانگھڑکی قومی اسمبلی کی نشست کی کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شر، محمد حسین منگوانو کی قیادت میں کاروں موٹر سائیکلوں پر سوارسینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی نکالی گئی۔
مختلف مقامات پر راجہ شر، محمد حسین شر، اسلم شر، ڈاکٹر منور لودھی پٹھان، خان شر، اشفاق مغل، علی احمد رند،نگر منگوالو و دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے سانگھڑ کو اپنا قلعہ تصور کرنے والوں کا قلعہ مسمار کر دیا، یہاں کے عوام 40 سال سے غلامی میں تھے، 22 اگست کو شازیہ مری نے انھیں نجات دلائی۔ مختلف مقامات پر کارکنوں پر پھولوں کی پتھیاں نچھاور کی گئی۔ جیے بھٹو، شہید رانی بینظیر بھٹو، شازیہ مری کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا، لوگوں نے رقص کیا گیا، آخری میں کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔