سفاری پارک پولیس مقابلہ تحقیقاتی کمیٹی آج سے بیانات قلم بند کرے گی

کمیٹی گرفتار کیے جانے والے 9 ملزمان کے بیانات قلمبند کرچکی ہے، ذرائع

کمیٹی گرفتار کیے جانے والے 9 ملزمان کے بیانات قلمبند کرچکی ہے، ذرائع فوٹو: پی پی آئی/فائل

سفاری پارک پولیس مقابلے میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اے آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی آج (منگل) سے بیانات قلم بند کرے گی۔


پولیس افسران واہلکاروں کے بیانات گزشتہ روز قلمبند کیے جانے تھے تاہم تحقیقاتی کمیٹی کے افسران کی مصروفیات کے باعث پولیس افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند نہیں کیے جا سکے۔

اے آئی جی سی آئی اے اور تحقیقاتی کمیٹی کے سر براہ گل حمید سموں نے بتایا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے آج (منگل) سے بیانات قلمبند کرے گی۔ علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سفاری پارک پولیس مقابلے کے دوران گرفتار کیے جانیوالے 9 ملزمان کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔
Load Next Story