سونے کے نرخ میں 200 روپے اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 61300روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 61300روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

ڈالر کی قدر میں اضافہ سونے کی مقامی قیمتوں پر مستقل بنیادوں پر اثر انداز ہے۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کوفی اونس سونے کی قیمت3ڈالر کی کمی سے 1275 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 61300روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 745روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story