ٹنڈو الہیار میں بدامنی جاری ایک ہی دن میں کئی گاڑیاں چھن گئیں

مسلح افراد جب اور جہاں چاہیں واردات کرتے ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی، شہریوں کا اظہار تشویش

نامعلوم مسلح افراد نے مین حیدرآباد روڈ سے گرلز کالج کے سامنے سے شاہ جہاں سومارو سے موٹر سائیکل چھین لیں.فوٹو: فائل

ٹنڈوالہ یار میں دن دہاڑے موٹر سائیکل، کار چھیننے اور چوری کی وارداتیں جاری، ایک ہی روز میں کئی موٹر سائیکلیں چوری و چھین لی گئیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، نامعلوم مسلح افراد جب چاہتے ہیں واردات کرتے ہیں۔ گھروں، اسپتال، بینک، بازار، گلیوں، محلوں اور سرکاری دفاتروں کے باہر موٹر سائیکل اور کار چوری معمول بن گیا۔ منگل کے روز بھی نامعلوم چوروں نے شہریوں کو درجنوں موٹر سائیکل اور کاروں سے محروم کردیا۔مقامی ایم این اے ہائوس کے عقب سے محمد تھیو نامی شخص سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر کار چھین لی گئی۔




نامعلوم مسلح افراد نے مین حیدرآباد روڈ سے گرلز کالج کے سامنے سے شاہ جہاں سومارو سے موٹر سائیکل چھین لی، بکیرا روڈ سے شاہد نامی شخص ، نصر پور روڈ سے تاجر نعمت کی پک اپ چوری کرلی گئی، قلعہ چوک سے عمران نامی شخص کی موٹر سائیکل، چمبڑ ناکا حاجی ابراہیم کالونی، ناگوری پلاٹ و دیگر کالونیوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں ہیں ۔ پولیس انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہریوں نیوارداتوںپر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story