آبادگار گنا کاشت کرنے سے قبل زمین کا معائنہ کرائیں ریاض احمد

سہولت مفت فراہم کی جارہی ہیں، نمائشی پلاٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب

منیجر محمد کھوسو نے کہا کہ زمینوں کی معائنے کی سہولت ایف ایف سی کی جانب سے مفت دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

فوجی فرٹیلائیزر کمپنی کے سینیئر صوبائی مینیجر ریاض احمد نے سندھ کے آبادگاروں پر زور دیا ہے کہ وہ گنے کی فصل سے پہلے اپنی زمینوں کا معائنہ کرائیں اور اس کے ساتھ زیادہ پیداوار دینے والی اجناس کاشت کریں۔

شیخ بھرکیو کے نزدیک گنے کے ایک نمائشی پلانٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں گنے کی تقریباً پیداوار500 من فی ایکڑ ہے جب کہ کچھ ایسے بھی آبادگار ہیں جو 1500 سے 2000 من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے سندھ کے آبادگاروں کو مشورہ دیا کہ وہ گنے کے فصل سے پہلے زمینوں کا معائنہ کرائیں، جس کے لیے ان کا ادارہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ منیجر محمد کھوسو نے کہا کہ زمینوں کی معائنے کی سہولت ایف ایف سی کی جانب سے مفت دی جا رہی ہے۔




زرعی ماہر عبد الجلیل جروار نے کہا کہ گنے کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے فاسفورس والی کھادوں کو مویشیوں کے کھاد سے ملا کر استعمال کیا جائے، انھوں نے مزید بتایا کہ سی پی ایف 237 اور 246 زیادہ پیداوار دینے والی اجناس ہیں، ان کی کاشت کی جائے اور گند گھاس کو ختم کرنے کے لیے گڈدڑ اور کیمیائی زہر کا استعمال کیا جائے، تقریب میں محمد کھوسو، ریجنل مینیجر ایف ایف سی، ارشد بشیر، عبد الجلیل جروار، شوگر مل کے کین مینیجر آغا معشوق، عاشق حسین اور علاقے کے آباد گاروں نے شرکت کی۔
Load Next Story