ریلوے اسٹیشنوں پر واٹر پمپ بحال کیے جائیں خواجہ سعد رفیق
مسافروں کو استعمال کیلیے پانی مہیا ہوسکے، وفاقی وزیرریلوے کا عوامی شکایات پرنوٹس
اسٹیشن ماسٹرز نے ہنگامی بنیاد پراقدامات کرنا شروع کردیے،عملے کوہر گھنٹے پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھرمیں ریلوے اسٹیشنوں پرواٹر پمپ باقاعدگی سے بحال کیے جائیں تاکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کواستعمال کے لیے پانی میسر ہوسکے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہدایت وفاقی وزیر ریلوے نے ملنے والی عوامی شکایات پر ریلوے انتظامیہ کو جاری کی ہے۔
ہدایت جاری ہونے کے بعد اسٹیشن ماسٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا شروع کردیے۔ اسٹیشنوں پر تعینات عملے کو ہرگھنٹے کے بعد واٹر پمپس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔