عید کی خریداری میں پاکستانی مصنوعات بازی لے گئیں درآمدی اشیا مہنگی ہوگئیں
مقامی طور پرتیارکردہ جوتے، آرائش و زیبائش کا سامان، خواتین، مرد اور بچوں کے گارمنٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے
عوام کا درآمدی اشیا سے اجتناب اور ملکی مصنوعات پر اعتماد مثبت رحجان ہے، تاجر مہنگائی سے متاثرہ عوام کی حوصلہ افزائی کریں، عتیق میر فوٹو: ایکسپریس/فائل
عید کی خریداری میں پاکستانی مصنوعات بازی لے گئیں، پاکستانی مصنوعات کے مقابلے میں بیشتر درآمدی اشیا مہنگی اور غیرمعیاری جبکہ پاکستانی اشیا کے عمدہ معیاراور مناسب قیمتوں نے مارکیٹوں کی رونقیں بڑھا دیں، پاکستانی عوام کا درآمدی اشیا سے اجتناب اور پاکستانی مصنوعات کی خریداری مثبت رحجان ہے، مقامی طور پر تیارکردہ جوتے، ہوزری، آرائش و زیبائش کا سامان، خواتین، مرد اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
بیشتر مارکیٹوں میں خصوصی رعایت متعارف کروا کے تاجروں نے اچھا اقدام کیا ہے، موجودہ کاروباری و تجارتی صورتحال کا تقاضا ہے کہ عوام میں پاکستانی مصنوعات کی خریداری کا شعور بیدار کیا جائے، اس سلسلے میں آل کراچی تاجر اتحادکے چیئرمین عتیق میر نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے مہنگائی سے متاثرہ عوام کی حوصلہ افزائی کریں، عید شاپنگ کے تحت خصوصی رعایت متعارف کروائی جائے۔
رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی مصنوعی مہنگائی کے ذمے دار تاجر دنیاوی قانون سے تو بچ گئے لیکن اللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے عوام ملک کی موجودہ معاشی مشکلات اور روپے کی ناقدری کے پیشِ نظر پاکستانی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں حکومت ہنگامی بنیاد پر سامان تعیش اور ملک میں تیار کی جانیوالی مصنوعات کی درآمد عارضی طور پر بند اور اسمگلنگ کی موثر روک تھام کرے۔