اسٹاک مارکیٹ میں مندی 20 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں اتار چڑھائو کی کیفیت رہی،مندی سے 47فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی
حجم گزشتہ جمعے کی نسبت11.83فیصدکم رہا، تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ کار 341کمپنیوں تک محدود، 160کے بھائو میں اضافہ فوٹو:فائل
سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی جانب سے منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکس ایکس چینج میں پیرکو پہلے دن زبردست اتار چڑھائو کا رجحان غالب رہا تاہم کاروبارکا اختتام مندی پر ہوا جس سے انڈیکس کی 35700پوائنٹس کی حد گر گئی، 47فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 20 ارب 48 کروڑ 7 لاکھ 66 ہزار 914روپے ڈوب گئے۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت11.83فیصدکم رہا اور مجموعی طورپر12کروڑ52 لاکھ21 ہزار 420 حصص کے سودے ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 341 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 160کے بھائو میں اضافہ، 165کے داموں میں کمی اور16کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو254روپے50 پیسے بڑھ کر 6504 روپے 50 پیسے اور وائتھ پاکستان کے بھائو32روپے60پیسے بڑھکر796روپے85پیسے ہوگئے ۔