خورد برد کا الزام سابق ای ڈی او اور ڈی ڈی او کو 7برس قید کی سزا
مقامی این جی اوز کے عابد، اعتماد الحسن اور عارف کو 5،5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے خورد برد کی گئی 91لاکھ81ہزار825روپے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا فوٹو : فائل
نیب کورٹ کے جج سعد قریشی نے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایجوکیشن کے سابق ای ڈی او شارق الیاس اور ڈی ڈی او امتیاز طاہر کو جرم ثابت ہونے پر7برس قید جبکہ مقامی این جی اوز کے سید عابد عباس نقوی، سید اعتماد الحسن کاظمی اور آئی ٹی سیکشن کے محمد عارف کو 5/5برس قید کی سزا سنائی، فاضل نیب کورٹ نے خرد برد کی گئی91 لاکھ 81ہزار اور 825روپے کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
رقم کی عدم ادائیگی پر ان کی مذکورہ رقم کی مالیت کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا،استغاثہ کے مطابق 2002میں وفاقی حکومت نے کراچی اور اس کے دیہی علاقوں میں تعلیم کی فروغ کے لیے کروڑوں روپے کا فنڈ جاری کیا تھا، محکمہ تعلیم کے مذکورہ مرکزی ملزمان نے مقامی این جی او کو منتخب کیا اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈ جاری کیا اور تمام رقم خورد برد کرلی تھی ۔
جون2007کو سابق سٹی ناظم نعمت اﷲ خان نے تحریری ریفرنس نیب کو ارسال کیا تھا، نیب نے مکمل تحقیقات کی اور جرم ثابت ہونے پر بدھ کو ملزمان کو سزا سنائی اور جیل بھیج دیا۔